مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے داعش اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کی حمایت پر پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے افغانستان میں داعش اور طالبان کی مدد جاری رکھی ، توپھرپاکستان بھی محفوظ نہیں رہے گا،داعش کو ختم کرنا ہے تو پہلے طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق حامد کرزا ئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے لیے مغربی ملکوں کی خواہش پر بنی پالیسی پرعمل نہ کرے،کسی بھی قربانی کے معاوضے میں دہشت گردی برداشت نہیں کی جاسکتی۔امریکہ نے افغانستان میں کارروائی کی توہم نے جانی نقصان کی مذمت کی،ملا فضل اللہ اگر اب افغانستان میں ہے تویہ جواب بھی دینا ہوگاکہ پہلے وہ کہاں تھا؟ افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کو اچھے اور برے طالبان کی تقسیم نہیں کرنی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ جو طالبان افغانستان یا کسی دوسرے ملک میں دہشت گردانہ کارروائياں کریں وہ اچھے طالبان ہیں اور جو پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائياں کریں وہ برے طالبان ہیں ۔ حامد کرزائی نے کہا کہ طالبان دہشت گرد ہیں چاہیے وہ اچھے ہوں یا برے ہوں اور طالبان ہی داعش ہیں اور داعشی طالبان ہیں۔ فکریں دونوں کی یکساں ہیں۔ اس نے کہا کہ پاکستان کو ہمسایہ ممالک کے بارے میں ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور مغربی اور عربی ممالک کے ایجنڈے پر کام نہیں کرنا چاہیے۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی نے داعش اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کی حمایت پر پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے افغانستان میں داعش اور طالبان کی مدد جاری رکھی ، توپھرپاکستان بھی محفوظ نہیں رہے گا،داعش کو ختم کرنا ہے تو پہلے طالبان کو ختم کرنا ہوگا۔
News ID 1872354
آپ کا تبصرہ