مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزائی نےبرلن میں ایک جرمن اخبارسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم طالبان کےرہنما ملا عمر آئندہ سال صدراتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ کرزائی نے کہا کہ انھیں قطر میں طالبان دہشت گردوں کے دفتر کھولنے پر بھی کوئي اعتراض نہیں ہے صدر کرزائی نے کہا کہ ایسا کرنے کے لئے طالبان دہشت گردوں کو دہشت گرد گروپ القاعدہ سے تعلقات ختم کرنے ہوں گے ۔ واضح رہے کہ قطر اور سعودی عرب ، افغانستان، پاکستان، عراق، اور شام میں مسلح دہشت گردوں کو مالی اور جنگي وسائل فراہم کرتے ہیں۔
مہر نیوز/2 اپریل /2013ء: افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم طالبان کےرہنما ملا عمر آئندہ سال صدراتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔
News ID 1819426
آپ کا تبصرہ