مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی پروردہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب نیٹو افواج کے قافلے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ داعش وہی تنظیم ہے جسے سعودی عرب، امیرکہ قطر، ترکی اور اسرائیل نے شام و عراق میں ہر لحاظ سے مدد فراہم کی اور آج بھی اس تنظیم کو امیرکی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی حاصل ہے۔
امریکہ اور سعودی عرب کی پروردہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
News ID 1872233
آپ کا تبصرہ