مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کےخلاف طاقت کا استعمال ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ شمالی کوریا پابندی لگائے گئے اپنے میزائل اور نیوکلیئر پروگرام کو اب ختم کرے لیکن انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کیخلاف طاقت کا استعمال ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا ۔
ان کا کہناتھا کہ جنگی زبان بازی کے باعث حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں پوری دنیا سنجیدگی سے یہ سوچ رہی ہے کہ کیا اب جنگ ہونے جارہی ہے یا نہیں ؟
روس نے شمالی کوریا کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کےخلاف طاقت کا استعمال ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا۔
News ID 1872122
آپ کا تبصرہ