مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے ایوان زیریں نے اس بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت چہرے کے مکمل پردے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ پابندی فی الحال سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین پر عائد کی گئی ہے، ان اداروں میں الیکشن آفس، فوج اور عدلیہ شامل ہیں ۔جرمنی میں ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازم خواتین کو اوقاتِ ملازمت کے دوران اپنا چہرہ نقاب سے ڈھکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جرمنی کے ایوانِ زیریں سے منظوری کے بعد اب یہ قانون حتمی منظوری کےلیے ایوانِ بالا میں پیش کیا جائے گا اور اگر اسے یہاں سے بھی منظوری مل گئی تو پھر یہ پورے جرمنی میں نافذ العمل ہوجائے گا۔
جرمنی کے ایوان زیریں نے اس بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت چہرے کے مکمل پردے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
News ID 1872115
آپ کا تبصرہ