17 اپریل، 2017، 10:35 AM

ترکی میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کردیا

ترکی میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کردیا

ترکی کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ترک میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن کا اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن نے آخری لمحات میں ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے  ترک میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن کا اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن نے آخری لمحات میں ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی۔
ترکی کی اپوزیشن جماعت ری پبلک پیپلز پارٹی نے ریفرنڈم کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آخری لمحات میں ووٹنگ قوانین میں تبدیلی کی۔ اپوزیشن کے مطابق دارالحکومت انقرہ، استنبول اورازمیر میں صدارتی نظام کی مخالفت میں زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی میں صدارتی اور پارلیمانی نظامِ حکومت کے انتخاب کے لیے ریفرنڈم ہوا جس میں عوام نے صدارتی نظام کے حق میں ووٹ دیا ۔
صدارتی نظام کے تحت ترک صدربجٹ، ایمرجنسی کا نفاذ اور پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر وزارتوں کو احکامات جاری کر سکیں گے۔ صدارتی نظام کے حق میں 51 فیصد ووٹ پڑے  ہیں اور ذرائع ابلاغ ریفرنڈم کے نتائج کو متزلزل قراردے رہے ہیں۔

News ID 1871856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha