12 اپریل، 2017، 6:45 PM

ماسکو میں روس، ایران اور شام کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا

ماسکو میں روس، ایران اور شام کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس، ایران اور شام کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس، ایران اور شام کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ اجلاس روس کی دعوت پر منعقد کیا جارہا ہے اس اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورتحال کا غور سے جائزہ لیا جائے گا۔  انھوں نے کہا کہ شام کے علاقہ خان شیخون میں کیمیائی گیس حملے اور شام پر امریکہ کے میزائل حملے کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور اسی وجہ سے ایران نے دونوں واقعات کی غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1871757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha