مہر خبررساں ایجنسی نے آر ٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کی درخواست پر ہسپانوی پولیس نے ایک مبینہ روسی ہیکر کو بارسلونا شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔ ہیکر کا نام پیوٹر لیواشوف بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی ہیکر کو جمعہ کی رات میں کی گئی ایک پولیس کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس گرفتاری کی تصدیق ہسپانوی نیشنل کورٹ کی خاتون ترجمان نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر کی ہے۔ روس کے نشریاتی ادارے آر ٹی نے روسی ہیکر کی گرل فرینڈ کے حوالے سے بتایا کہ ہسپانوی پولیس نے گرفتاری سے قبل پیوٹر لیواشوف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ ذرائع کا خیال ہے کہ گرفتار ہونے والا روسی ہیکر امریکی انتخابات کے دوران سائبر کرائم میں ملوث ہو سکتا ہے۔
امریکی حکام کی درخواست پر ہسپانوی پولیس نے ایک مبینہ روسی ہیکر کو بارسلونا شہر سے گرفتار کرلیا ہے۔ ہیکر کا نام پیوٹر لیواشوف بتایا گیا ہے۔
News ID 1871720
آپ کا تبصرہ