مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام کے الشعیرات ایئر بیس پرامریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کی کھلی اور آشکارا حمایت قراردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گيا ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے لیکن شام کے شہر ادلب میں کیمیائی ہتھیار شامی حکومت نے استعمال نہیں کئے بلکہ ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے کیا گيا ہے اور امریکہ کا شام پر فوجی حملہ اس بات کی علامت ہے کہ ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کا حملہ شامی حکومت کی خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران شام پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور شام پر امریکی حملوں سے حالات مزيد پیچیدہ ہوں گے کیونکہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کو ایک بار پھر مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کا پکا حامی ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس کی جنگ صرف دھوکہ اور فریب پر مبنی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے الشعیرات ایئر بیس پرامریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کی کھلی اور آشکارا حمایت قراردیا ہے۔
News ID 1871623
آپ کا تبصرہ