مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مشرقی شام میں 33 افرادکو قتل کردیا ہے،یہ قتل عام گزشتہ ایک سال میں اس دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں سب سے بڑا واقعہ ہے۔ لندن میں قائم انسانی حقوق کی شامی تنظیم کے مطابق داعش نے ان 33 افراد کو مشرقی شام کے شہر دیر الزور کے قریب صحرائے المایا دین میں قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتولین کی عمریں 18 سے 25 برس کے درمیان تھیں۔
ان افراد کو تیز آلات سے ذبح کیا گیا ،انسانی حقوق کی شامی تنظیم نے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادلب میں کیمیائی گیس حملے میں بھی سعودی عرب اور امیرکہ سے منسلک دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔
سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے مشرقی شام میں 33 افرادکو تیز آلات سے ذبح کردیاہے،یہ قتل عام گزشتہ ایک سال میں اس دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں سب سے بڑا واقعہ ہے۔
News ID 1871619
آپ کا تبصرہ