5 اپریل، 2017، 4:42 PM

ہندوستان میں ہندو دہشت گردوں نے گائے لے جانے والے مسلمان ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کردیا

ہندوستان میں ہندو دہشت گردوں نے گائے لے جانے والے مسلمان ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کردیا

ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے الوار کی ایک شاہراہ پر مویشیوں سے لدا ٹرک لے جانے والے 55 سالہ پھلو خان کو ہندو دہشت گردوں نے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے الوار کی ایک شاہراہ پر مویشیوں سے لدا ٹرک لے جانے والے 55 سالہ پھلو خان کو ہندو دہشت گردوں نے ہلاک کردیا ہے۔ ہندوستان میں گائے کے ذبیحہ کے معاملے پر جاری حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں ہندو دہشت گرد گروہ شاہراہوں سے لے جائے جانے والے مویشیوں کی ٹرکس کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ ذبح کرنے کے غرض سے جانوروں کی ترسیل کرنے والے افراد کی نشاندہی کی جاسکے۔الوار کے پولیس چیف راہول پرکاش کے مطابق حالیہ واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم دیگر زخمیوں کو اب ہسپتال سے ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں ہے جبکہ قتل کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

News ID 1871582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha