28 اکتوبر، 2015، 9:44 PM

گائے کا گوشت پکانے کی غلط اطلاع پر ہندو رہنما گرفتار

گائے کا گوشت پکانے کی غلط اطلاع پر ہندو رہنما گرفتار

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں گائے کا گوشت پکائے اور کھائے جانے کی غلط اطلاع دینے والے شیو سینا کی ذیلی تنظیم ہندو سینا کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں گائے کا گوشت پکائے اور کھائے جانے کی غلط اطلاع دینے والے شیو سینا کی ذیلی تنظیم ہندو سینا کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کی پولیس نے گائے کا گوشت پکائے اور کھائے جانے کی غلط اطلاع پر ہندو سینا کے سربراہ وشنو گپتا کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق  وشنو گپتا نے کیرالا ہاؤس میں گائے کا گوشت کھائے جانے کی غلط اطلاع فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ہندو سینا کے رہنما وشو گپتا نے پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ کیرالا ہاؤس نئی دہلی کے ریسٹ ہاؤس میں لوگوں کو گائے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے جس پر پولیس نے کیرالا ہاؤس کی کینٹین پر چھاپا مارا لیکن انھیں اس قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ وہاں گائے کا گوشت فراہم کیا جا رہا ہو۔ چند روز قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے دہشت گردوں نے گائے کا گوشت کھانے کے جرم میں ایک مسلمان شخص کو قتل کردیا تھا جب کہ کشمیر اسمبلی کے رکن کو بھی اسی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

News ID 1859186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha