4 اپریل، 2017، 7:02 PM

شام میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں گیس سے 35 افراد ہلاک

شام میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں گیس سے 35 افراد ہلاک

شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں نامعلوم طیاروں کے فضائی حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ  میں نامعلوم طیاروں کے فضائی حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کی شامی مبصر تنظیم کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں خان شیخون نامی شہر میں ہلاک ہونے والے افراد کسی مہلک گیس سے متاثر ہوئے جبکہ درجنوں افراد نظام تنفس کے مسائل اور دیگر علامات کا شکار ہیں۔اطلاعات کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان افراد کو متاثر کرنے والا عنصر کون سا تھا جبکہ یہ بھی علم نہیں ہوسکا کہ حملہ کرنے والے طیارے ترکی کے تھے یا پھر امریکی اتحادی طارے تھے یا پھ روسی یا شامی طیارے تھے۔خیال رہے کہ گیس حملے کا یہ واقعہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے برسلز میں شام کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے موقع پر پیش آیا ہے۔شامی مبصر تنظیم کے مطابق گیس سے متاثر ہونے والے افراد میں بےہوشی اور قے کی علامات سامنے آئیں جبکہ کئی افراد کے منہ سے جھاگ نکلتی دکھائی دی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ممکن ہے دہشت گردوں نے مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے عام شہریوں کو مسموم کیا ہو۔ ادھر روس نے ادلب میں کسی بھی فضائی حملے سے انکار کردیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ترکی یا امریکی اتحادی اس حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

News ID 1871566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha