مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بحرین میں شیعہ مسلمانوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبد اللہ الدقاق نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے اپوزیشن اور مخالف رہنماؤں کی شہریت سلب کرکے اپنی بربریت اور سفاکیت کا ثبوت فراہم کیا ہے شہریت کا سلب کرنا ہمارے لئے باعث افتخار ہے جبکہ شہریت کے سلب کرنے سے بحرینی حکومت کی بربریت ثابت ہوتی ہے ہم بحرینی عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جد و جہد جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت کو سعودی عرب ، اسرائيل، برطانیہ اور امریکہ جیسی ظالم و سفاک حکومتوں کی حمایت حاصل ہے۔ بحرینی حکومت بحرینی عوام کے ابتدائی حقوق کو بھی پامال کررہی ہے۔
عبداللہ الدقاق نے کہا کہ بحرین میں عوامی انقلاب اور جد وجہد کا سلسلہ گذشتہ 6 سال سے جاری ہے اور بحرینی عوام کے حقوق کے حصول تک جد وجہد کا سلسلہ جاری رہےگا ۔
ایران میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے نمائندے عبداللہ الدقاق نے بحرینی حکومت کے مجرمانہ اور سفاکانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی سفاک حکومت نے بحرینی عوام کی اسلامی تحریک کو کچلنے کے لئے بہت زیادہ مظالم ڈھائے ہیں، پر امن مظاہرین کو جیلوں میں شکنجے دیئے گئے ، کئی مظاہرین کو جیلوں میں ہی شہید کیا گیا اس کے باوجود آل خلیفہ حکومت کے مظالم کے خلاف بحرینی عوام کا عزم روز بروز مضبوط اور مستحکم ہوتا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کربلا والے ہیں ہم سرجھکانا نہیں بلکہ سرکٹانا جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خون کی شمشیراور حق کی باطل پر فتح یقینی ہے اور اللہ تعالی مظلوموں کا حامی اور مددگار ہے بحرینی حکومت کو سعودی عرب اور امریکہ و اسرائیل کے وعدوں پر یقین ہے لیکن ہمیں اللہ تعالی کے وعدوں پر یقین اور بھروسہ ہے اللہ تعالی بحرین کی مظلوم قوم کے ساتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ