مہر خبررساں ایجنسی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر اردوغان نے یورپی ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کہا ہے کہ ترکی یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرےگا۔ترک صدر نے کہا کہ 16 آپریل کے ریفرنڈم کے بعد ہم یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترک شہری حسین کورٹ کو زمین پر گھسیٹنے کے معاملے پر ہم ہالینڈ سے جواب طلب کریں گے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ کی پولیس اور ترک مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران ترک شہری حسین کورٹ زخمی ہوگئے جسے ہالنڈ پولیس نے زمین پر گھیسٹا۔ ترک صدر نے کہا کہ اب یورپی ممالک کو ترک سرزمین پر جاسوسی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
ترکی کے صدر اردوغان نے یورپی ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کہا ہے کہ ترکی یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرےگا۔
News ID 1871259
آپ کا تبصرہ