18 مارچ، 2017، 6:30 PM

ایران کی شام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

 ایران کی شام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام پر اسرائیلی جنگی طیارون کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔  انھوں نے شام پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شام میں داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی اور انھیں ہر لحاظ سے مدد فراہم کررہا ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنےکے لئے ٹھوس اقدام کرنا چاہیے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور وہابی دہشت گردوں کا آپس میں قریبی رابطہ ہے اور اسرائیل خطے میں وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے۔

News ID 1871171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha