مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار اسٹینڈرڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ سبیستین کورٹزنے ترکی کی طرف سے یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش ترک کردینی چاہیےں اسے صرف یورپ کی ہمسائیگی پر اکتفا کرنا چاہیے۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ نے ویانا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے اندر یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے لہذا یورپی یونین کے رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ ترکی کی رکنیت کے سلسلے میں ٹھوس فیصلہ کرکے اس کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کا مضبوط جواب دیں۔واضح رہے کہ ترکی کو اس وقت کئی یورپی ممالک کی طرف سے ذلت اور حقارت کا سامنا ہے۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ نے ترکی کی طرف سے یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش ترک کردینی چاہیے اور اسے صرف یورپ کی ہمسائیگی پر اکتفا کرنا چاہیے۔
News ID 1871109
آپ کا تبصرہ