مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے یورپی یونین کی رکنیت کے حصول کیلئے کوششیں تیز ترکرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس خطے کا ایک اہم ملک ہے اور ہم نے اپنا اقتصادی وسیاسی نظام پورپی یونین کے دیئے گئے اصولوں کے مطابق ڈھال لیا ہےاوراب ترکی کا حق ہے کہ اسے یورپی یونین کی رکنیت دی جائے۔طیب اردوغان نے جرمنی اور فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ ترکی کی پورپی یونین کی رکنیت کے حصول کیلئے حمایت کریں۔
آپ کا تبصرہ