1 مارچ، 2017، 6:21 PM

روحانی اور اردوغان کی اکو اجلاس کے ضمن میں باہمی ملاقات

روحانی اور اردوغان کی اکو اجلاس کے ضمن میں باہمی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج اسلام آباد میں اکو اجلاس کے ضمن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج اسلام آباد میں اکو اجلاس کے ضمن میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ علاقائی تعاون تنظیم اکو کا 13 واں اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 8 ممالک کے سربراہان مملکت واعلیٰ حکام شریک ہیں ۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے ای سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کی صدی ہے اورمستقبل میں مواصلاتی روابط سے یورپ اورایشیا منسلک ہوں گے۔ ای سی اواجلاس سے تنظیم کے طویل المدتی پروگرام پرعملدرآمد میں مدد ملے گی۔ اس اجلاس کے ضمن میں ایران اور ترکی کے صدور نے باہمی تعلقات کے فروغ ، علاقائی  مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1870794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha