مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایئرپورٹ پر تاجیک صدر کا استقبال کیا، اس موقع پر انہیں 21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
تاجیک صدر امام علی رحمان کی آمد پر پاکستان اور تاجکستان کے قومی ترانوں کی دھن بھی بجائی گئی، ای سی او سربراہ اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔
اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی بھی ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے ہیں جہاں انھیں 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اقتصادی تعاون تنظیم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1870775
آپ کا تبصرہ