مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد، افغانستان کے صدر حامد کرزای اور تاجیکستان کے صدرامام علی رحمان کی موجودگی میں فارسی زبان ممالک کا سربراہی اجلاس تہران میں شروع ہوگيا ہے۔افغانستان کے افغان وزیر خارجہ زلمای رسول اور افغانستان کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری رنگین دادفر سپنتا بھی صدر حامد کرزائی کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بھی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں افغان اور تاجیکستان کے صدور کے تہران پہنچنے کے بعد تینوں ممالک کے صدورکا اجلاس سعد آباد میں شروع ہوگيا ہے اجلاس کے بعد تینوں ممالک کے صدور ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔
تہران میں سربراہی اجلاس
تہران میں فارسی زبان ممالک کا سربراہی اجلاس شروع ہوگيا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران ، افغانستان اور تاجیکستان کے صدور کی موجودگی میں فارسی زبان ممالک کا سربراہی اجلاس تہران میں شروع ہوگيا ہے۔
News ID 1128934
آپ کا تبصرہ