20 فروری، 2017، 11:19 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صوبہ خوزستان کے عوام کی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی صوبہ خوزستان کے عوام کی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ صوبہ خوزستان کے سیلاب اور گرد و غبار سے متاثرہ عوام کی مشکلات حل کرنے سلسلے میں ٹھوس اقدام اور بنیادی اقدام عمل میں لائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ  صوبہ خوزستان کے سیلاب اور گرد و غبار سے متاثرہ عوام کی مشکلات حل کرنے سلسلے میں ٹھوس اقدام عمل میں لائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ماضی میں سیلاب کی بڑے پیمانے پر تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سیلاب بہت بڑی آفت ہے جس نے بعض افراد کو شدید نقصانات سے دوچار کیا ہے اور جنوبی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو مدد بہم پہنچانا بہت بڑی اور اہم ذمہ داری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لے کر انھیں فوری طور پر برطرف کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سیلاب کی روک تھام کے سلسلے میں اساسی اور بنیادی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ جس طرح ہم ماضی کے حکام کو ان کی کوتاہیوں پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اس طرح آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں اپنی تنقید کا نشانہ نہ بنا سکیں۔  

News ID 1870572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha