6 فروری، 2017، 7:22 PM

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر چین کا احتجاج

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر چین کا احتجاج

امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف عائد کی گئی تازہ اقتصادی پابندیوں پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے انھیں غیر تعمیری قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف عائد کی گئی تازہ اقتصادی پابندیوں پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے انھیں غیر تعمیری قراردیا ہے۔ پابندیوں کا شکار ہونے والی ایران کی 13 شخصیات اور 12 کمپنیوں کو کچھ ثانوی پابندیوں کا بھی سامنا ہے جس کے تحت غیر ملکی کمپنیاں اور شخصیات ان سے کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکتے اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہیں بھی امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے 25 افراد اور اداروں پر عائد کی گئی پابندیوں کے بعد یہ شخصیات اور کمپنیاں امریکی مالی نظام تک رسائی حاصل نہیں کرسکتی اور نہ ہی امریکی کمپنیوں سے کوئی لین دین کرسکتی ہیں۔

News ID 1870258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha