31 اگست، 2010، 1:33 PM

امریکہ

امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی ہیں

امریکہ  نے شمالی کوریا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی ہیں

ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے شمالی کوریا پر نئی مالی پابندیاں عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہایک امریکی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے شمالی کوریا پر نئی مالی پابندیاں عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔ ان نئی پابندیوں کی وجہ سے شمالی کوریا کی آٹھ کمپنیاں اور چار افراد متاثر ہوں گے۔ ان پابندیوں کا مقصد اسلحے کے کاروبار، آسائشی اشیاء اور منشیات کے کاروبار کا خاتمہ ہے۔

امریکہ کے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ان افراد اور کمپنیوں کو ہدف بنانا ہے جو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے منسلک ہیں اور وہ جو اس کی حمایت کرتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں عائد کرنے سے خود امریکہ کو بھی زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان پابندیوں کی وجہ سے امریکی اقتصاد اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔

News ID 1143785

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha