2 فروری، 2017، 8:04 PM

ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیرِاعظم سے گفتگو کے دوران فون کاٹ دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیرِاعظم سے گفتگو کے دوران فون کاٹ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیرِاعظم میلکلم ٹرنبُل کے ساتھ تارکینِ وطن پر ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو کے دوران فون ہی کاٹ دیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے آسٹریلوی وزیرِاعظم میلکلم ٹرنبُل کے ساتھ تارکینِ وطن پر ہونے والی ٹیلیفونی  گفتگو کے دوران فون ہی کاٹ دیا ۔ امریکی اور یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم سے اس گفتگو کو بدترین ٹیلی فون کال قرار دیتے ہوئے کال ختم کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم سے اوبامہ دور میں ہونے والے معاہدے پر گفتگو کی۔صدر اوبامہ کے دور میں امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان تارکینِ وطن کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت  آسٹریلیا میں پناہ لینے والے 1250 غیرملکیوں کو امریکہ میں آباد کیا جانا چاہیے تھا۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا نے ایک ہزار سے زائد تارکینِ وطن کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر آسٹریلوی وزیرِاعظم سے بات کی اور طویل کال کو درمیان میں ختم کردیا، امریکی صدر اور آسٹریلوی وزیرِ اعظم کے درمیان ایک گھنٹے بات ہونا تھی لیکن ٹرمپ نے 25 منٹ بعد ہی کال ختم کردی جب کہ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں اس معاہدے کو ’’احمقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس پر نظر ثانی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

News ID 1870167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha