28 جنوری، 2017، 9:14 AM

ایران کا بعض اسلامی ممالک اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات پر افسوس کا اظہار

ایران کا بعض اسلامی ممالک اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات پر افسوس کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے دورہ پاکستان کے دوران بعض اسلامی ممالک اوراسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے جسے بعض اسلامی ممالک نظر انداز کرکے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی  پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے دورہ پاکستان کے دوران بعض اسلامی ممالک اوراسرائیل کے درمیان قریبی تعلقات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے جسے بعض اسلامی ممالک نظر انداز کرکے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنارہے ہیں۔ بروجردی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے قومی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ سردار اویس احمد خان لغاری کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر اور دوست ملک ہیں جنھوں نے مشکل حالات میں ثابت کیا ہے کہ وہ ایکدوسرے کے سچے اور حقیقی دوست ہیں۔ بروجردی نے کہا کہ ایران پاکستان کی سلامتی  اور اقتصادی خوشحالی کو اپنی سلامتی اور خوشحالی سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے، ایران نے اپنی طرف پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا ہے، امید ہے پاکستان بھی جلد کام مکمل کر لے گا، پاک ایران باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ بروجردی نے ایران ، روس،چین اور پاکستان کے علاقائی اتحاد پر بھی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور ایران دونوں ممالک کو قریب لانے اور باہمی مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تعاون پیش کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا بعض اسلامی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور ایران کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

News ID 1870038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha