مہرخبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے حکام کا کہنا ہے کہ یمن پر دو سال سے سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں 10 ہزار یمنی شہری شہید جبکہ 40 ہزار 200 شہری زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے حکام نےطبی امداد دینے والے اداروں کے اعداد و شمار پررپورٹ تیار کی ہے جبکہ حقیقت میں یمنی شہداء کی تعداد ااس سے کہیں زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ ابھی جاری ہے جبکہ دوسالہ جارحیت کے دوران سعودی عرب اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور سعودی عرب کو یمن جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور سعودی عرب اپنی شکست کو چھپانے کے لئے یمن پر ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں 10 ہزار افراد شہید/ 40 ہزار 200 شہری زخمی
یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے حکام کا کہنا ہے کہ یمن پر دو سال سے سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں 10 ہزار یمنی شہری شہید جبکہ 40 ہزار 200 شہری زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
News ID 1869787
آپ کا تبصرہ