مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار میں مسافروں سے بھری کشتی دریائے گنگا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں کشتی میں سوار ہو کر 40 افراد دریائے گنگا میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے 21 لاشوں کو نکال لیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ادھر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بہار حادثے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لئے فی کس 4 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہندوستانی ریاست بہار میں مسافروں سے بھری کشتی دریائے گنگا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 21 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
News ID 1869730
آپ کا تبصرہ