12 جنوری، 2017، 9:58 PM

امریکہ نے عالم اسلام میں بحران پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا ہے

امریکہ نے عالم اسلام میں بحران پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے عالم اسلام میں بحران پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے  افریقی ملک مالی کے اسپیکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے عالم اسلام میں بحران پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور مالی کے بہت سے موضوعات میں مشترکہ نظریات ہیں جن میں مسئلہ فلسطین کی حمایت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا بھی شامل ہے۔  لاریجانی نے کہا کہ مالی اہم ملک ہے اور ایران کی مالی پر خصوصی توجہ ہے ایران مالی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر دنیائے اسلام میں بحران پیدا کرکے مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنے میں کسی حد تک کامیاب ہوگیا ہے جبکہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے پہلا اور اہم مسئلہ ہے۔

لاریجانی نے مجمع تشخیص مصلحت مرحوم آیت اللہ ہاشمی کے انتقال پر تسلیت پیش کرنے پر بھی مالی کے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔

پریس کانفرنس میں مالی کے اسپیکر نے ایران کو عالم اسلام کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا مسئلہ فلسطین کے بارے میں ٹھوس مؤقف ہے اور مالی ایران کے مؤقف کی قدردانی اورحمایت کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر بعض اسلامی ممالک امریکہ کی حمایت ترک کردیں تو عالم اسلام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

News ID 1869671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha