11 جنوری، 2017، 3:12 PM

افغانستان میں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں امارات کے پانچ سفارتکار ہلاک

افغانستان میں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں امارات کے پانچ سفارتکار ہلاک

گزشتہ روز افغانستان میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دھماکوں کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہوگئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتکاروں بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے دھماکوں کے نتیجے میں 50افراد ہلاک ہوگئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتکاروں  بھی شامل ہیں ان دھماکوں میں 100سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔
اطلاعات کے مطابق گورنر قندھار کے گیسٹ ہاو¿س میں ہونیوالے خودکش حملے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتی اہلکاروں سمیت 9افراد مارے گئے ، دھماکے وقت متحدہ عرب امارات کے سفیرجمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے ، زخمیوں میں اماراتی سفیربھی شامل ہے ۔
دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگوں کی قتل وغارت گری کی کوئی انسانی ، اخلاقی یا مذہبی دلیل نہیں جو لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔ امارات بھی وہابی دہشت گردوں کا اہم حامی ملک ہے۔

News ID 1869636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha