مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے وزير خارجہ سیاسٹین کورٹز نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن میں بحران کے بعد یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ آسٹریا کے وزير خارجہ کے مطابق آسٹریا جنوری میں یورپی یونین کے تعاون اور سکیورٹی اداروں کی صدارت سنبھالے گا اور اس دوران وہ روس کے خلاف عائد پابندیوں میں کمی لانے کی کوشش کرےگا۔
آسٹریا کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1869367
آپ کا تبصرہ