27 دسمبر، 2016، 11:15 AM

گوا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ پھسلنے سے 4 افراد زخمی

گوا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ پھسلنے سے 4 افراد زخمی

ہندوستان کے شہر گوا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر گوا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گوا کے ڈابولم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ ایئر ویز نامی فضائی کمپنی کی پرواز نائن ڈبلیو 2347 ممبئی جارہی تھی، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 161 افراد سوار تھے۔ مسافر بردار طیارہ عین اس وقت رن وے سے پھسل گیا جب وہ ٹیک آف کررہا تھا۔ واقعے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ایئر پورٹ حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائیں تاہم ایئر پورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔ادھر فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کا شکار طیارے کا عملہ اور مسافر محفوظ ہیں اور انہیں طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

News ID 1869283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha