مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے سکیورٹی کونسل میں یہودی بستیوں کو روکنے کے سلسلے میں قرارداد منظور ہونے کے رد عمل میں نیوزی لینڈ اور سینیگال سے اپنے سفراء کو واپس بلا لیا قرارداد پیش کرنے میں نیوزی لینڈ ، سینیگال ، ونزوئلا اورملائشیا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤکی وجہ سے جمعرات کو مصر نے اپنی قرار داد واپس لے لی تھی تاہم جمعہ کو وہی قرار داد نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینزویلا اور سینیگال نے سلامتی کونسل میں پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکا جائے۔ اسرائيلی وزير اعظم نیتن یاہو کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نیوزی لینڈ اور سینیگال سے اپنے سفراء کو مشورے کے لئے واپس بلا لیا ہے۔
غاصب صہیونی حکومت نے سکیورٹی کونسل میں یہودی بستیوں کو روکنے کے سلسلے میں قرارداد منظور ہونے کے رد عمل میں نیوزی لینڈ اور سینیگال سے اپنے سفراء کو واپس بلا لیا ہے۔
News ID 1869206
آپ کا تبصرہ