مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے معروف سیاستدان اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر 40کروڑ رشوت لینے کے الزام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ راہول گاندھی کے اس الزام کی سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کی جائیں اور مودی اس سنگین الزام کی خود سامنے آ کر وضاحت پیش کریں ۔ اطلاعات کے مطابق لالو پرساد یادیو نے انڈین وزیر اعظم مودی کو شدید تنقید اور طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس طرح ’’گنگا ‘‘ آلودہ ہے بالکل ویسے ہی بھارتی وزیر اعظم بھی ’’آلودہ ‘‘ ہے راہول گاندھی کے الزام کی گونج پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے ،ہم اس بات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،یہ معاملہ بہت سنگین ہے ،مودی جی خود کو درویش کہتے ہیں ،انہیں راہول گاندھی کے الزامات کا جواب دینا ہو گا ۔لالو پرساد یادیو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم پر رشوت لینے کا سنگین الزام کوئی ہندوستانی کیسے قبول کر سکتا ہے ،حقائق سامنے آنے چاہیں۔
ہندوستان کے معروف سیاستدان اور سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادیو نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر 40کروڑ رشوت لینے کے الزام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ راہول گاندھی کے اس الزام کی سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کی جائیں اور مودی اس سنگین الزام کی خود سامنے آ کر وضاحت پیش کریں ۔
News ID 1869171
آپ کا تبصرہ