بہار والوں نے ثابت کردیا کہ ہندو کو مسلمان سے لڑا کر کوئی نہیں جیت سکتا، راہول گاندھی

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ریاست بہار کے الیکشن میں وزیر اعظم مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بری طرح شکست کے بعد اپنے بیان میں کہاہے کہ بہا ر والوں نے ثابت کردیا کی ہندو کو مسلمان سے لڑ اکر کوئی نہیں جیت سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ریاست بہار کے الیکشن میں وزیر اعظم مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بری طرح شکست کے بعد اپنے بیان میں کہاہے کہ بہا ر والوں نے ثابت کردیا کی ہندو کو مسلمان سے لڑ اکر کوئی نہیں جیت سکتا۔ تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ یہ نفرت کیخلاف پیار،تکبر کیخلاف عاجزی اور حکمران اتحاد کی بکھری ہوئی دراڑوں کیخلاف ایک مضبوط اتحاد کی جیت ہے۔ انہوں نے اس فتح پر بہار کی عوام ،سیاسی رہنماء نتیش اور لالوپرشاد یادیو کومبارکباد بھی دی۔

News Code 1859428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =