17 مارچ، 2018، 1:53 PM

چوک کا نام نریندر مودی رکھنے والے کا سر قلم

چوک کا نام نریندر مودی رکھنے والے کا سر قلم

ہندوستانی ریاست بہار میں چوک کا نام وزیر اعظم نریندرا مودی سے موسوم کرنے والے شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہار میں چوک کا نام وزیر اعظم نریندرا مودی سے موسوم کرنے والے شخص کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی  ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک چوک کا نام وزیراعظم نریندرا مودی سے منسوب کرنے پر مخالف جماعت کے کارکنان نے تیج نارائن  یادیو کے گھر پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا اور مبینہ طور پر اس کا سر کاٹ ڈالا۔ ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہار کی حکمراں جماعت کو شکست دینے کے بعد سے حالات نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں۔ چوک کا نام نریندر مودی رکھنے پر شروع ہونے والے جھگڑے نے تیج  نارائن یادیو کی جان لے لی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یادیو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے بہار کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس چوک کا نام نریندرا مودی کے نام سے منسوب کردیا جب کہ مخالف جماعت اس چوک کو سابق وزیر اعلیٰ بہار لالو پرساد کے نام پر رکھنا چاہتی تھی۔

News ID 1879429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha