مودی کو حکومت میں رکھنا بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے، لالو پرساد

جنتا دل اتحاد کے رہنما لالو پرساد یادیو کا کہنا ہے کہ مودی کو بھارت میں رکھنا ملک کو ٹکرے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنتا دل اتحاد کے رہنما لالو پرساد یادیو کا کہنا ہے کہ مودی کو بھارت میں رکھنا ملک کو ٹکرے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے۔ بہار کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی اتحاد کو شرمناک شکست سے دوچار کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لالو پرساد یادیو کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ عوام منفی سیاست نہیں بلکہ پیار محبت کی سیاست چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو حکومت میں رکھنا ملک کو ٹکرے کرنے کے مترادف ہے، مودی کو بہار میں شکست دینے کے بعد اب نئی دلی کی جانب چڑھائی کریں گے۔ واضح ر ہے کہ بہار کے ریاستی انتخابات میں لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کے سیاسی اتحاد نے بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد این ڈی اے کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے، ریاست کی 243 نشستوں میں سے 157 پر جنتا دل اتحاد نے جب کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو 75 نشستیں ملیں۔

News Code 1859435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =