21 دسمبر، 2016، 7:47 PM

نریندرمودی پر گجرات کی 2بڑی کمپنیوں سے 40کرو ڑ روپے رشوت لینے کا الزام

نریندرمودی پر گجرات کی  2بڑی کمپنیوں سے 40کرو ڑ روپے  رشوت لینے کا الزام

کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پر گجرات کی 2بڑی کمپنیوں سے 40کرو ڑ روپے رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ نریندر مودی جب گجرات کے وزیراعلی تھے تو انھوں نے گجرات کی 2بڑی کمپنیوں سے 40کرو ڑ روپے رشوت لی اس کےخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر گجرات کی  2بڑی کمپنیوں سے 40کرو ڑ روپے  رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا ہے کہ نریندر مودی جب گجرات کے وزیراعلی تھے تو انھوں نے گجرات کی  2بڑی کمپنیوں سے 40کرو ڑ روپے  رشوت لی اس کےخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہرمہسانامیں کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نےریلی سے خطاب کے دوران نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی نوٹ بندی کرپشن کے نہیں غریب ،ایماندارلوگوں کیخلاف ہے یہ غریبی کو نہیں غریب کو ہی ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،انہوں نے کہا کہ نہ جانے مودی کی کرپشن کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی حالانکہ مودی نے وزیر اعلی گجرات کی حیثیت سے 2بڑی کمپنیوں سے بھاری رشوت وصول کی ہے،مودی کی رشوت کے ثبوت ان بھارتی کمپنیوں کے ڈائری نوٹس ،کمپیوٹررکارڈ میں موجودہیں جبکہ یہ دستاویزی ثبوت انکم ٹیکس حکام کی تحویل میں بھی ہیں۔

News ID 1869156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha