22 دسمبر، 2016، 1:58 PM

ٹرمپ کا ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے سخت قوانین متعارف کرانے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے سخت قوانین متعارف کرانے کا عندیہ

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی اور ترکی میں ہونے والے حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے سخت قوانین متعارف کرانے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی اور ترکی میں ہونے والے حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے سخت قوانین متعارف کرانے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔ فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ہمیشہ مجھے 100 فیصد درست ثابت کیا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے اور آپ لوگوں کو میرا پلان اچھی طرح معلوم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والا حملہ انسانیت پر حملہ ہے اور ایسے حملوں کو جلد روکا جانا چاہیئے۔ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوری میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے سخت قوانین نافذ کریں گے۔

News ID 1869157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha