20 دسمبر، 2016، 8:35 PM

ایرانی اسپیکرکی ترکی میں روسی سفیر کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

ایرانی اسپیکرکی  ترکی میں روسی سفیر کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علہی لاریجانی نے ترکی میں تعینات روسی سفیر کے بہیمانہ طور پر قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنےروسی ہم منصب اور روسی قوم کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علہی لاریجانی نے ترکی میں تعینات روسی سفیر کے  بہیمانہ طور پر قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنےروسی ہم منصب اور روسی قوم کو تسلیت پیش کی ہے۔

علی لاریجانی  نے اپنے الگ الگ پیغامات میں روسی ڈوما کے سربراہ ویاچیلا ولودین اور روسی فیڈریشن کی سربراہ محترمہ الف تینا ماتوینکو کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر کے بہیمانہ قتل پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ایرانی اسپیکر نے دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عالمی امن اور سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں  اور انقرہ کے واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردی سے تمام اقوام کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہے ۔ علی لاریجانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف روس اور ایران کے درمیان تعاون جاری رہےگا۔

واضح رہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مسلح پولس محافظ نے روسی سفیر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے می وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے حملہ آور ترکی پولیس کا اہلکار بتایا جاتا ہے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر آندرے کارلوف ایک آرٹ گیلری میں منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ سے مزید 3 افراد زخمی ہوگئے۔

News ID 1869127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha