20 دسمبر، 2016، 11:37 AM

الیکٹورل کالج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی توثیق کردی

الیکٹورل کالج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی توثیق کردی

امریکی الیکٹورل کالج نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی الیکٹورل کالج نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی توثیق کردی ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹورل کالج کے 304 ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو 224 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی 50 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں کل الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تعداد 538 تھی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے کے لیے 270 ووٹوں کی تعداد درکار تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھائیں گے۔ امریکی صدارتی انتخاب کے 6 ہفتے بعد آج امریکا کے الیکٹورل کالج میں اگلے امریکی صدر اور نائب صدر کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ہر ریاست سے چنے گئے 538 نامزد اراکین نے اگلے امریکی صدر اور نائب امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ الیکٹورل کالج کے نتائج سے 6 جنوری کو سرٹیفکیٹ آف ووٹ تیار کیا جائے گا جو کہ حکومتی ریکارڈ کا مستقل حصہ بن جائے گا اور اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو امریکی صدر کے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھائیں گے۔

News ID 1869115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha