13 دسمبر، 2016، 2:42 PM

روس کا امریکہ پر النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کا الزام

روس کا امریکہ پر النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کا الزام

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےسربیا کے دورے کے دوران  امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کی حمایت کررہا ہے۔روسی وزیر خآرجہ نے کہا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکہ متضاد پالیسی پر گامزن ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے اپنے سربیائی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کو بچآنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ انھیں ایک بار پھر شام کی قانونی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں استفادہ کرسکے۔ اس نے کہا کہ امریکی اتحاد دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

News ID 1868968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Mohammad Musa DK 21:15 - 2016/12/13
      0 0
      امريكا ايك فريب كار مولك حئ اور امريكا كئ سات جند اور ممالك جو وحشت كردو كا مدد كر رحى حي٠ در اصل يحئ ممالك اسرايل كو موقع فراحم كر رحا حي كي جاو فلاستينيو كى مكانات كومسماركر كى جاو اور ان كى زمينو كو قبزح كركئ جاو اور يحي ممالك جاحتا حئ ايك بتا اسراءيل٠