مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج نے محمد رسول اللہ (ص) 4 نامی فوجی مشقوں کے دوران امریکی پرچم والی بکتر بند گاڑیوں پر میزائل طوفان فائر کئے ہیں۔ محمد رسول اللہ (ص) فوجی مشقوں کے دوسرے دن ایرانی فضائیہ نے فرضی دشمن کی بکتر بند گاڑیوں پر میزائل فائر کئے جنھوں نے اپنے اہداف کو تباہ کردیا ۔ ایرانی فورسز ان مشقوں کے دوران جدید ترین ہتھیاروں کا تجربہ اور اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے محمد رسول اللہ 4 نامی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ ایران کو امریکہ جیسے دشمن کا سامنا ہے اس لئے اس کی تیاریاں بھی اسی لحاظ سے ہیں۔ یہ فوجی مشقیں ملک کے جنوب مشرقی حصہ میں جاری ہیں بری فوج کے سربراہ جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ان مشقوں کے دوران جدید ترین ہتھیاروں کا تجربہ کیا جائے گا ۔ ایرانی مسلح افواج ملک کی سرحدوں کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔ جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی فرمائشات کے مطابق مسلح افواج کی توانائیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینے کی تلاش و کوشش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آئندہ نزیدیک ملک کے جنوب مغربی حصہ میں بھی فوجی مشقیں کریں گے۔
ایرانی فورسز نے محمد رسول اللہ (ص) 4 فوجی مشقوں کے دوران فرضی دشمن پر میزائل فائر کئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج نے محمد رسول اللہ (ص) 4 نامی فوجی مشقوں کے دوران امریکی پرچم والی بکتر بند گاڑیوں پر میزائل طوفان فائر کئے ہیں۔
News ID 1868950
آپ کا تبصرہ