ایران میں کل سے محمد رسول اللہ (ص) 4 نامی  فوجی مشقوں کا آغاز ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقہ میں کل سے محمد رسول اللہ (ص) 4 نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقہ میں کل سے محمد رسول اللہ (ص) 4 نامی  فوجی مشقوں کا آغاز ہوگا۔انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رسول اللہ (ص) 4 نامی فوجی مشقیں ملک کے جنوب مشرق علاقہ میں 200 ہزار کلو میٹر علاقہ میں کی جائیں گی اور ان مشقوں میں نئی دفاعی صلاحیتوں اور ایرانی افواج کی فوجی توانائيوں کا بھر پور مظاہرہ کیا جائے گآ۔ جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ان مشقوں کے دوران جدید ترین ہتھیاروں کا تجربہ کیا جائے گا ۔ ایرانی مسلح افواج ملک کی سرحدوں کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔ جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی فرمائشات کے مطابق مسلح افواج کی توانائیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دینے کی تلاش و کوشش جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آئندہ نزیدیک ملک کے جنوب مغربی حصہ میں بھی فوجی مشقیں کریں گے۔

News Code 1868894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =