9 دسمبر، 2016، 9:07 AM

امریکہ کاعرب اتحادی ممالک کو سات ارب ڈالرکا جنگی سامان فروخت کرنے کا اعلان

امریکہ کاعرب اتحادی ممالک کو سات ارب ڈالرکا جنگی سامان فروخت کرنے کا اعلان

امریکہ نے عرب اتحادی ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کو سات ارب ڈالر مالیت کا جنگی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

مہر غیر ملکی خبر ایجنسی  نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے عرب اتحادی ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کو سات ارب ڈالر مالیت کا جنگی ساز و  سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کو سات ارب ڈالر مالیت کا جنگی سامان فروخت کرنے کی منطوری دی گئی ہے ۔ ان میں جنگی ہیلی کاپٹر ، جنگی طیارے اور میزائل بھی شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ان میں سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کا سامان فروخت کیا جائے گا جن میں 48 چینوک جنگی ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کو ساڑھے تین ارب ڈالر مالیت کے 27 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر فروخت کیے جائیں گے ۔ امریکہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب کو استعمال کررہا ہے امریکہ نے سعودی عرب کو اسرائیل کے قریب اور بہت سے اسلامی ممالک سے دور کردیا ہے۔

News ID 1868868

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha