سعودی عرب کا فرانس سے 12 ارب ڈالر سے زائد کا معاہدہ

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان 12 ارب ڈالر سے زائد کے دفاعی معاہدے ہوئے ہیں ایٹمی ریئکٹر کا معاہدہ بھی عنقریب طے پا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان 12 ارب ڈالر سے زائد کے دفاعی معاہدے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 12 ارب ڈالر سے زائد کے دفاعی معاہدے طے پا گئے ہیں جس میں ایئر بس جیٹس، ایچ 145 ہیلی کاپٹرز اور دیگر دفاعی سامان بھی شامل ہے۔ سعودی عرب اور فرانس کے وزراء خآرجہ کے مطابق  فرانس سعودی سرزمین پر 2 ایٹمی پلانٹ بھی تعمیر کرےگا جس کا معاہدہ عنقریب طے پا جائے گا فرانسیسی وزیرِخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ 10 معاہدے ہوئے ہیں جس کے تحت 50 کروڑ ڈالر مالیت کے 50 ایئربس جیٹس اور 23 عدد H145 ہیلی کاپٹر فروخت کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کی سب سے اہم بات سعودی سرزمین پر 2 ایٹمی پلانٹس کی تعمیر کا جائزہ لینا بھی ہے جن کے لیے فرانس مکمل معاونت فراہم کرے گا۔

News Code 1856129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =