2 دسمبر، 2016، 6:18 PM

دنیا کی آبادی بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی

دنیا کی آبادی بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں برس دنیا کی آبادی معمولی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں برس دنیا کی آبادی معمولی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

اردن کے درالحکومت عمان میں اقوام متحدہ کے آبادی اور فنڈز سے متعلق ذیلی ادارے یونائٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈز(یو این ایف پی) کے مقامی کوآرڈینیٹر ڈینیل بیکر نے ’اسٹیٹ آف دی ورلڈ پاپولیشن‘ نامی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی صنفی تفریق کے باعث زیادہ تر 24 سال کی عمر کے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس دنیا کی مجموعی آبادی ایک اعشاریہ ایک فیصد کے معمولی تناسب سے بڑھنے کے بعد 7 ارب 40 کروڑ 33 لاکھ تک پہنچی ہے، جب کہ گزشتہ برس دنیا کی آبادی 7 ارب 30 کروڑ 47 لاکھ تھی۔ یو این ایف پی کی رپورٹ میں 10 سالہ لڑکیوں کو مستقبل میں ترقی کی کامیابی یا ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں 10 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 125 ملین ہے،جن میں سے 89 فیصد آبادی ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں، جہاں لڑکیوں کو تعلیم، صحت اور صنفی مساوات سمیت دیگر مسائل درپیش ہیں۔

News ID 1868728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha