27 نومبر، 2016، 4:01 PM

دہشت گردوں کو سانحہ حلہ کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا

دہشت گردوں کو سانحہ حلہ کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نےعراق کے شہر حلہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین پرخونخوار وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خونخوار وہابی دہشت گردوں کو سانحہ حلہ کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا دہشت گردوں کے حملے میں کئی ایرانی زائرین بھی شہید ہوگئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نےعراق کے شہر حلہ میں حضرت  امام حسین علیہ السلام کے زائرین پرخونخوار وہابی دہشت گردوں کے بزدلانہ  اور دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خونخوار وہابی دہشت گردوں کو سانحہ حلہ کا جواب میدان جنگ میں دیا جائے گا دہشت گردوں کے حملے میں کئی ایرانی زائرین بھی شہید ہوگئے تھے۔ جنرل سلامی نے ہفتہ بسیج کی مناسبت ایرانی ٹی وی کےچینل تین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بسیج عالم اسلام میں پھیل گئی ہے اور بسیج ہی کی ایک شاخ حزب اللہ لبنان ہے جو مشرق وسطی میں اسلامی ، انسانی ، اخلاقی  اور دفاعی اقدار کا مظہر ہے ۔ اسی طرح یمن میں اسلامی تنظیم انصار اللہ بھی بسیج کا ہی ایک شاندار اور پائدار نمونہ ہے جو یمن میں اسلامی اقدار کے تحفظ کے سلسلے میں عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ نبرد آزما ہے اور جس نے سعودی عرب کی کھوکھلی طاقت اور اس کے بھیانک جرائم کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے جبکہ سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی فوجی حمایت حاصل ہے۔ جنرل سلامی نے کہا کہ شام میں بھی اسلامی مقاومت اور اسلامی مزاحمت کو سامراجی طاقتوں کے ایجنٹوں اوروہابی دہشت گردوں پر برتری حاصل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے داعش دہشت گردوں کا موصل میں محاصرہ  ہوگيا ہے اور عراق کی مرکزی حکومت  کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ حق فتح  اور باطل کی شکست یقینی ہے اور اس میں بسیج کا اہم کردار ہے کیونکہ بسیج اللہ تعالی کا مخلص لشکر ہے۔

News ID 1868594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha