24 نومبر، 2016، 2:46 PM

ٹرمپ نے بھارتی نژاد خاتون کو اقوام متحدہ کی سفیر کیلئے چن لیا

ٹرمپ نے بھارتی نژاد خاتون کو اقوام متحدہ کی سفیر کیلئے چن لیا

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی خاتون کواقوام متحدہ میں امریکہ کا سفیر نامزد کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی خاتون کواقوام متحدہ میں امریکہ کا سفیر نامزد کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا کی بھارتی نژاد گورنر نکی ہیلے کو اقوام متحدہ میں امریکا کا سفیر نامزد کر دیا ہے۔ 44 سالہ ریپبلکن نکی ہیلے صدارتی مہم کے دوران مہاجرین اور نسل پرستی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی نقاد رہی ہیں جبکہ ان کے پاس خارجہ پالیسی کا تجربہ بھی بہت کم ہے۔ نکی ہیلی کا اصلی نام نمرتا رندھاوا ہے اور وہ ایک بھارتی نژاد امریکی خاتون ہیں جن کے آباو اجداد کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر سے ہے جبکہ ان کے خاندان کا تعلق سکھ برادری سے ہے اور انہیں کم عمر گورنر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

News ID 1868529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha