مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں 10لاکھ سے زائد افراد نے صدر مخالف ریلی میں شرکت کی اورایوان صدر کی جانب مارچ کیا۔ جنوبی کورین صدرپارک گیونہائ سے استعفے کے مطالبے کیلئے لاکھوں افراد نے سیؤل میں کئی مقامات پر مختلف ریلیاں نکالیں ،جسے جنوبی کوریا کی 30 سالہ تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی کہا جا رہا ہے۔
سیؤل سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ اس ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہیں، حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 25 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں 10لاکھ سے زائد افراد نے صدر مخالف ریلی میں شرکت کی اورایوان صدر کی جانب مارچ کیا۔
News ID 1868284
آپ کا تبصرہ